ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ساڑھے چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی۔ مجرم کو 7سال کی قید بامشقت

منگلورو: ساڑھے چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی۔ مجرم کو 7سال کی قید بامشقت

Sun, 17 Mar 2019 11:42:07    S.O. News Service

منگلورو17؍مارچ (ایس او نیوز)منجیشور کے رہنے والے کے ایم اشرف (29سال) کو منگلوروڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ نے ایک ساڑھے چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے پوکسو ایکٹ کے تحت 7سال قید بامشقت اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اشرف ایک کیبل آپریٹر تھا اور مذکورہ بچی کے گھر جب وہ کیبل درست کرنے کے لئے گیاتھا تو بچی کو گھر کے ٹیریس پر لے جا کر اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کی تھی۔ اس تعلق سے بچی کی ماں نے کوناچے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔اور اس وقت کوناجے پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سدھاکر نے پوکسو ایکٹکے تحت کیس رجسٹر کیا تھا۔

جسٹس پلّوی نے کیس کی سماعت کے بعد اشرف کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے سزاسنائی جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سی وینکٹرمنا سوامی نے متاثرہ لڑکی کی پیروی کی تھی۔


Share: